اتحاد ٹاون پولیس مقابلہ سواتی گینگ کا کارندہ گرفتار: ایس ایس پی فدا حسین جانوری

Total
0
Shares

کراچی کے علاقے عابدآباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس کیماڑی پولیس فدا حسین جانوری کے مطابق انتہائی مطلوب سواتی گینگ نامی ڈکیت گروہ کے کارندوں کی عابد آباد قبرستان میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی چوکی انچارج عابدآباد جہانگیر موسی کی سربراہی میں موقع پر پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس ٹیم نے انتہائی بہادری اور پروفیشنل انداز میں ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار زخمی ملزم محمد اختر عرف محمد ولد فضل محمد کو فوری طور پر طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او تھانہ سرسید شاھد تاج کو ہاتھ میں گولی مار کر زخمی کیا تھا پولیس مقابلے میں ملزم کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ ایک گرفتار ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post