ایم کیو ایم بلدیہ ٹاون کا ڈی سی کیماڑی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Total
0
Shares

کراچی (پریس ریلیز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران اختر نے اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو موجودہ صورتحال کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 14 سال سے صوبے پر حکومت کر رہی ہے لیکن وہ پولیس سمیت کسی بھی محکمےمیں اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے

بلدیہ ٹاؤن میں گٹکا مافیا لینڈ گریبراور منشیات فروشی سمیت بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور لاقانونیت کے خلاف تشویش کا اظہار

محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کے تعاون کے بغیر مافیا اورگینک پنپ نہیں سکتے. محکمہ پولیس کرپٹ ہوچکا ہے کرپشن اور سیاسی مداخلت کے کلچر کی وجہ سے گرفتار ملزم بھی چھوٹ جاتے ہیں.

بلدیہ ٹاؤن میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے مزید کہا کہ رات کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی تشویشناک حدتک اضافہ غیر مقامی اور افغانیوں کے رحم و کرم پر کراچی شہر کو چھوڑ دیا ہے. جب چاہے جیسے چاہیے کراچی کے شہریوں کو لوٹ مار کر کے لوٹ لیا جاتا ہے یا تو پھر مزاحمت پر قتل کر دیا جاتا ہے

بلدیہ ٹاؤن کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری کو نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے

افغانیوں کو پولیس کی سرپرستی میں اسمگلنگ سمیت قبضہ مافیا ہر غیر قانونی دھندوں منشیات گٹکا میں ملوث ہیں دوسری جانب اندرون سندھ سے ایک منصوبے کے تحت غیر مقامیوں کو لاکر جعلی ڈومیسائل بنائے جارہے ہیں اور کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا روزگار چھینا جارہا ہے کراچی کے نوجوانوں پر سرکاری روزگار کے دروازے بند کردئیے گئے شہر کو گوٹھ میں تبدیل کردیا گیا ہے بھاری رقوم کے عوض غیر مقامی اور افغانیوں کو ڈومیسائل جاری کئیے جارہے ہیں۔

جرائم پیشہ عناصر صرف اس لئے سڑکوں پر آزاد گھوم رہے ہیں کہ انہیں حکمران جماعت اور محکمہ پولیس کے اندر کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہے

سندھ حکومت کو انتباہ کیا کہ اگر حکومت نے پولیس سسٹم میں اسٹریٹ کرائم کی طرف سے مجرمانہ غفلت کا سلسلہ جاری رکھا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

بلدیہ ٹاؤن والوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی نہ بنانے کی صورتحال میں آئی جی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post