پولیس میسج جنرل ھولڈ اپ

Total
0
Shares

تحریر : محمد عاطف قاسمی

اکتر شام کو بذریعہ وائرلیس ایک میسج چل جاتا ھے اتنے سو بجے سے اتنے سو بجے تک جنرل ھولڈ آپ رہے گا ۔

تمام بابر صاحبان ( ڈی ایس پی ) اور محافظ صاحبان ( ایس ایچ او )  پوائنٹ لگا کر اسنیپ چیکنگ کریں اور ھر گھنٹے بعد تصویریں پولیس آفیشل گروپ میں شیر کریں۔

یہاں میرے ذہن میں ایک سوال گردش کرتا ہے کہ

جنرل ھولڈ اپ میں ابھی تک کتنے ڈکیت ، منشیات فروش یا کسی بھی جرائم میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں۔۔۔

ایک اور اہم بات یہ بھی ہے جو شاید ہی زیادہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کراچی کہ اکثر تھانوں میں صرف ایک پولیس موبائل ہی موجود ہوتی ہے جس پر گشت سمیت دیگر خدمات سرانجام دی جاتی ہیں۔ 

 جب  ڈی ایس پی صاحب اور ایس ایچ او صاحب اسنیپ چیکنگ کے لیے پوائنٹ بناتے ھیں تو وہ موٹر سائیکل پر گشت پر تعینات نفری کو بھی پوائنٹ پر بلا لیتے ھیں ۔جس کی وجہ سے پورے علاقہ کی نفری ایک پوائنٹ پرجمع ہو کر رہ جاتی ھے تو اس صورتحال میں باقی علاقہ کس طرح کور ہو سکے گا۔۔۔۔

یہاں میں ایک تجویز دینا چاہوں گا جو کہ میری ذاتی رائے ہے

جنرل ھولڈ کہ بجائے یہ میسج دیا جانا چاہیئے کہ بابر  صاحبان اور محافظ صاحبان اتنے گھنٹے علاقہ گشت کریں اور ھر گھنٹے بعد اپنی لوکیشن و تصویریں سینڈ کریں گے تو اپ دیکھ لیجے  گا اس کہ اثرات جلد ہی نظر آنا شروع ھوجائیں گے۔

جب ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او صاحبان جنرل ھولڈاپ کے اوقات میں خود پیٹرولنگ کریں گے اور علاقہ میں موجود نفری کو چیک کریں گہ تو امید ھے اس اقدام سے جرائم میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی ۔۔

یعنی کہ پولیس افسران اگر ایک ھفتہ یہ پریکٹس کروا کر دیکھ لیں توجنرل ھولڈ اپ اور پیٹرولنگ میں واضح فرق نظر آجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post