کراچی: پولیس مقابلے میں خاتون زخمی 9 ماہ کی بچی جاں بحق

Total
0
Shares

کراچی ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر خاتون زخمی ہوگئی جبکہ ان کی گود میں موجود 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے بتایاکہ اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر 24 سالہ خاتون حنا راشد شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کے گود میں موجود ان کی 9 ماہ کی بچی انابیہ راشد جاں بحق ہوگئی۔

.پولیس کے مطابق دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post