ٹرانزیشن پیریڈ میں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اسے نبھانے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں، نوید خان کولاچی

Total
0
Shares

ٹرانزیشن افسر ڈی ایم سی ایسٹ نوید خان کولاچی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹاون میونسپل کمشنر صفورہ منور حسین ملاح، ٹاون میونسپل کمشنر گلشن اقبال، جاوید کلوڑ، ٹاؤن میونسپل کمشنر جناح، اعجازعلی شیخ، ٹاؤن میونسپل کمشنر سہراب گوٹھ امتیاز مگسی و کالعدم ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران نے شرکت کی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانزیشن افسر نوید خان کولاچی نے کہا کہ ٹرانزیشن پیریڈ میں جو ذمہ داریاں تفویض کی گئ ہیں اسے نبھانے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرینگے، افسران دی گئ ہدایات کے تحت اثاثہ جات ودیگر امور کی ٹاؤنز کو منتقلی کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے دفاتر کے قیام کیلئے بھی فوری کام سر انجام دئیے جارہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جلد ازجلد ٹاؤنز کے قیام کو یقینی بنا کر انہیں متحرک کیا جائے تاکہ عوامی خدمت کو سر انجام دینے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندگان افسران کے ساتھ ملکر اپنی خدمات پیش کرسکیں

 اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنرز نے افسران سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی منتقلی کے حوالے سے فوری کردار ادا کیا جائے، اس سلسلے میں لسٹوں کی تیاریوں کو مکمل رکھا جائے جبکہ اثاثہ جات کی منتقلی کے حوالے سے بھی اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مشینری ودیگر اشیاء سے ٹاؤنز بھرپور طریقے سے مستفید ہوسکیں

اجلاس میں ڈی ایم سی ایسٹ کے محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

وزیر بلدیات سندھ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی جانب سے بھتہ طلبی کے معاملہ کا سخت نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے رشوت/بھتہ طلب کرنے کے معاملہ کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ڈی جی سندھ…
View Post

بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے منتخب بلدیاتی چیئرمینز کو معاونت فراہم کرینگے، ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ

ضلع شرقی میں ربیع الاول میں جلوس ومحافل سمیت دیگر پروگرام میں بلدیاتی و انتظامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے علمائے کرام وافسران کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف احمد…
View Post

ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایس بی سی اے ڈیمالیشن اسکواڈ نے غیر قانونی پورشنز کو منہدم کردیا

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کو…
View Post