اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی کے مسئلہ کے حل کیلئے ٹاؤن چیئرمین جمیل ضیاء متحرک

Total
0
Shares

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی ہم سب کا اجتماعی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کے حل کیلئے آپ سب کا تعاون ہماری ضرورت ہے عوام کو جلد ازجلد پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ آپ سب کی کاوشیں بھی اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں بار آور ثابت ہوسکتی ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس ٹاؤن چیئرمین عفان صغیر صدیقی اور میونسپل کمشنر ظفراقبال مغل کے ہمراہ اپنے دفتر میں بلائے گئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران کے منعقدہ اجلاس میں آنے والے مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اورنگی ٹاؤن میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی ،اکستان مسلم لیگ(ن) ،ایم کیو ایم (پاکستان)، جماعت اسلامی، دعوت اسلامی، تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان کے اورنگی ٹاؤن میں موجود نمائندگان کے علاوہ بلدیاتی نومنتخب اراکین اور ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے جملہ ذمہ داران موجود تھے جو اورنگی ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں

  سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ٹاؤن چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ٹاؤن چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے اور عمرہ کی سعادت پانے پر مبارکباد پیش کی اور پانی کی فراہمی کے اس اہم مسئلہ پر اجلاس بلانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے پریشر کو بڑھایا جائے اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور پانی کی لیکج کو فوری بند کیا جائے لیکج کی وجہ سے گٹر کا پانی پینے کی لائن میں شامل ہو جاتا ہے۔

جماعت اسلامی اور دعوت اسلامی کے نمائندوں نے کہا کہ پانی کی لیکج کو ختم اور فراہمی کی ٹائمینگ کوبڑھایا جائے جو کہ صرف 02گھنٹے آتا ہے۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے نمائندوں نے تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے موقف کی تائید کی۔

ٹاؤن چیئرمین نے تمام پارٹی کے نمائندگان کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور شکریہ ادا کیا کہ اورنگی ٹاؤن کی عوام  کے مسائل کے حل کیلئے ہم سب یکجا ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post