کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

Total
0
Shares

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل محترم جناب پرویز احمد بلوچ صاحب کو 122 مطالبات کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن محترم جناب نوید انور صدیقی صاحب، سیکریٹری کے ڈی اے محترم جناب خالد ظفر ہاشمی صاحب اور پی۔ایس راشد ریاض صاحب موجو د تھے۔

اس موقع پر یونین آرگنائزر عمران حسین نے کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ملازمین کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد ڈیپارٹمنٹل کمیٹی بنائی جائے تاکہ ملازمین کے مسائل حل ہو۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی حمایت یافتہ کوئی سمجوتہ نہیں کرے گی سی بی اے کے صدرمحمد عبدالمعروف نے کہا کہ مزدورں کے مفادات کے ساتھ ادارے کی مالی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے 2023 کا چارٹر آف ڈیمانڈ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محترم جناب پرویز احمد بلوچ، ممبر ایڈمنسٹریشن محترم جناب نوید انور صدیقی صاحب اور سیکر یٹری کے ڈی اے محترم جناب خالد ظفر ہاشمی صاحب کو پیش کردیا(سی بی اے) کے جنرل سیکریٹری قمر عباس نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے ڈاؤ میڈیکل ہسپتال بقاجات کی ادائیگی کی وجہ سے بند ہے اور حکومت سندھ کے آڈر کے تحت کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد کا اضافہ لگایا جائے اس میں سات کروڑ کا فرق آرہا ہے ماہانہ گر انٹ میں اضافہ کی سمری گورنمنٹ آف سندھ کو بھیجی جائے اور اس کی ذمہ داری ڈائر یکٹر فنانس کوسونپی جائے۔

آخر میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے پرویز احمدبلوچ صاحب نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ذمہ داران کو یقین دہانی کرائی کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منطوری کے لئے اپنابھر پور کردار ادا کروں گا ممبر ایڈمنسٹریشن جناب نوید انور صدیقی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اس کمیٹی میں (سی بی اے) کے ذمہ داران ا ور کے ڈی اے انتظامیہ کے افسران شامل ہونگے

اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے ذمہ داران ندیم کھوکھر، ذیشان ملک، عادل خان عزیز خان، پرویز چشتی، شیر افگن موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

وزیر بلدیات سندھ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی جانب سے بھتہ طلبی کے معاملہ کا سخت نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے رشوت/بھتہ طلب کرنے کے معاملہ کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ڈی جی سندھ…
View Post

بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے منتخب بلدیاتی چیئرمینز کو معاونت فراہم کرینگے، ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ

ضلع شرقی میں ربیع الاول میں جلوس ومحافل سمیت دیگر پروگرام میں بلدیاتی و انتظامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے علمائے کرام وافسران کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف احمد…
View Post

ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایس بی سی اے ڈیمالیشن اسکواڈ نے غیر قانونی پورشنز کو منہدم کردیا

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کو…
View Post