آرگنائزنگ کمیٹی مسلم لیگ ن کی ایم ایس ایف سندھ کے نوجوانوں سے ملاقات

Total
0
Shares

چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آرگنائزنگ کمیٹی مسلم لیگ ن کی کراچی میں ایم ایس ایف سندھ کے نوجوانوں سے ملاقات۔

ملاقات مسلم لیگ ہاؤس کارساز روڈ کراچی میں ہوئی جس میں سندھ بھر کے تعلیمی اداروں سے طلبہ نے شرکت کی اور ایم ایس ایف  کو تمام تعلیمی اداروں میں فعال کرنے اور تنظیم نو کے حوالے سے سندھ بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کے انٹرویو کئے گئے،

 آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کے طلبہ ہی اس ملک کا مستقبل ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن پاکستان بھر سے نوجوان قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی۔

چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز خود ایم ایس ایف کی تنظیم سازی کے عمل کو دیکھ رہی ہیں اور نوجوانوں کو عملی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں آرگنائزنگ کمیٹی میں طلال چوہدری، حناپرویز بٹ کے مرکزی چیف کوارڈینیٹر رانا سکندر ، سلمیٰ بٹ اور عاشق حسین کرمانی شامل ہیں۔

 اس موقع پر ایم ایس ایف سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، صوبائی سیکرٹری جنرل عاقب خان تنولی، انفارمیشن سیکرٹری عبدلقدوس بلو کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن فیضان عباسی اور دیگر ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کی شرکت۔

 آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ایم ایس ایف سندھ کی پوری ٹیم ایم ایس ایف کی کارگردگی کو سراہا گیا اور  کو مزید مضبوط کرنے کیلئے نوجوانوں کو قافلہ جمہوریت نظریہ نوازشریف میں شامل کرنے کی ہدایات اور کسی بھی قسم کی مسائل میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post