ٹرانزیشن دور کا جلد خاتمہ کر کے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا ، مبین جمانی نگراں وزیر بلدیات سندھ

Total
0
Shares

نگراں صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ تمام یونین کونسلز اور ٹائونز کو ملنے والی او زیڈ ٹی شئیر اور ترقیاتی کام کی رقم صاف اور شفاف طریقے سے استعمال ہو اس کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ٹرانزیشن کے دور کو جلد ختم کرکے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا، عوام کے منتخب نمائندے عوام کے لئے کام کریں یہی ہماری خواہش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف ٹائونز کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کرنے والے چیئرمینز میں چنیسر ٹائون کے فرحان غنی، سہراب گوٹھ ٹائون کے لالہ رحیم، اورنگی ٹائون کے جمیل ڈاہری، صفورا ٹائون کے راشد خاصخیلی، ملیر ٹائون کے جان محمد بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر مختلف ٹائونز چیئرمین نے انہیں درپیش مسائل بالخصوص ٹائونز میں ترقیاتی کاموں میں درپیش مسائل اور عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل جلسوں اور مساجد کے اطراف سڑکوں کی استرکاری اور اسٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل سے متعلق نگران صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

چنیسر ٹائون کے چیئرمین فرحان غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ملازمین کی تاحال تنخواہوں کی عدم فراہمی مشکلات بن رہی ہیں،اس وقت ٹرانزیشن افسران کے باعث ٹائونز میں عوامی کام ٹھپ ہوگئے ہیں۔

ٹائونز چیئرمین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی کی آمد ہے اور اس سلسلے میں علاقہ کی مساجد کے اطراف روڈ کارپیٹنگ اور اسٹریٹ لائٹس لگوانے کے لئے فنڈز درکار ہوں گے۔

نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے تمام ٹائونز چیئرمین کو درپیش مشکلات اور ان کے تحفظات کو سنا اور کہا کہ تمام یونین کونسلز اور ٹائونز کو ملنے والی او زیڈ ٹی شئیر اور ترقیاتی کام کی رقم صاف اور شفاف طریقے سے استعمال ہو اس کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ٹائونز کو اختیارات کیوں منتقل کئے اس کا مجھے علم نہیں البتہ جب تک موجودہ نگران حکومت ہے ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

مبین جمانی نے کہا کہ ٹرانزیشن افسران کو جلد ختم کرکے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔

مبین جمانی نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹائونز میرے لئے اہمیت کے حامل ہیں، میری کوشش ہوگی کہ تمام ٹائونز اور یوسیز کے اپنے اپنے دفاتر ہوں اس کے لئے کام کررہے ہیں۔

مبین جمانی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام کے منتخب نمائندے عوام کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کی تنخواہوں کا معاملہ آئندہ ایک سے دو روز میں حل کردیا جائے گا اور آئندہ ماہ سے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا ہوں اس کے لئے ہدایات دے دی ہیں۔

مبین جمانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پورے صوبے کے ایسے افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں جو ایک ہی جگہ پر ڈیڑھ سال یا اس سے زائد عرصہ سے موجود ہیں۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے درکار فنڈز کے مطالبہ پر نگران صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عید میلادالنبی کے حوالے سے ہر ٹائونز کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مبین جمانی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں اگر صوبے اور محکمہ رکاوٹ ہے تو اس کا ہم خاتمہ کرکے اختیارات منتخب نمائندوں تک ہر صورت منتقل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post