ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد سے ملاقات

26

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات میں بطور پولیس چیف مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

ملاقات کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ہاشمی اور جنرل سیکریٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں ہوئی

ملاقات میں سی آر اے کے اراکین فیاض یونس، فیضان جلیس، اکرم قریشی، صولت جعفری، بلال خان، اظفر وقاص، اسد علی و دیگر شامل تھے

سی آر اے کے وفد نے شہر میں امن و امان سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی اور کرائم رپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

پولیس چیف نے کرائم رپورٹرز کو ہر ممکن تعاون اور اقدامات لینے کی یقین دہانی کرائی

سی ار اے کی تحریری شکایات پر پولیس چیف نے موقع پر اے ڈی آئی جی ایڈمن کو فوری مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے

پولیس چیف نے سینئر افسران کو میڈیا/ صحافیوں سے مکمل تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کے حوالے سے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی

اجلاس کے اختتام پر کرائم رپورٹرز ایسوسیشن کے ممبران نے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر پولیس چیف نے شکریہ ادا کیا

اجلاس میں اے ڈی آئی جی ایڈمن و سینئر افسران نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.