اورنگی ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

Total
0
Shares

کراچی:اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لئے جانے والا نوجوان ذندگی کی بازی ہار گیا ۔

اے ٹی ایم کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مقتول ارسلان پیٹ میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن میں بینک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک راہ گیر لڑکا ارسلان جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے مقتول ارسلان کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، پتہ چلا ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے کو مار دیا ہے۔

والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے نے کہا تھا کہ واپس کا آ کر ناشتہ کروں گا، اس شہر میں کوئی سننے والا نہیں ہے، میرا بیٹا گھر کا سہارا تھا، پولیس کچھ نہیں کر رہی۔

مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 10ہزار روپے کے لیے میرے بیٹے کی جان لے لی۔

اس حوالے سے واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنی تو بینک کے باہر پہنچا، ارسلان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ تڑپ رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو نجی بینک کے باہر شہریوں کو لوٹنے کی نیت سے کھڑے تھے، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی، تاہم مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post