چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کا میٹروول-3 میں غیر فعال ہسپتال کی عمارت کا دورہ

Total
0
Shares

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے میٹروول- 3 ، یوسی-6 میں واقع غیر فعال 100 بستروں کے ہسپتال کیلئے بنائ جانے والی عمارت کا دورہ کیا۔

معائنے کے دوران انھوں نے محکمہ بی اینڈ آر کو ہدایت جاری کیں کہ ہسپتال میں مرمت و آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تا کہ ہسپتال کو فعال کر کے اہل علاقہ کو صحت و طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔

ڈاکٹر فواد نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں غیر منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم توجہی کی بدولت عوام عرصے سے اس سہولت سے محروم رہے ہیں ۔

اس موقع پر انھوں نے ہسپتال کو فوری فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ڈاکٹر فواد کے ھمراہ کوآرڈینیٹر محمد شاہد ، ایکس ایی این بی اینڈ آر راشد فیاض ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post