کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کا انتظامیہ سے اظہار تشکر

19

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آرگنائزر سید عمران حسین جعفری صدر عبدالمعروف جنرل سیکرٹری قمر عباس و اراکین کا ڈی جی کے ڈی اے طاہر سانگی اور ممبر فنانس وریل اندھر ممبر اے نوید انور صدیقی سے اظہار تشکر

آج سندھ لوکل گورنمنٹ کی میٹنگ میں گرانٹ چالیس کڑور کے لئیے تجویز کر دی گئی ہے ہم امید کرتے ہیں وزیر اعلی سندھ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بھی آنے والے مہینے میں یہ مسئلہ حل ہو، جائے گا گرانٹ چالیس کڑور ہوجائے گی ادارہ ترقیات کراچی کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے متحدہ قومی پاکستان نے ادارہ ترقیات کے ڈی جی طاہر سانگی صاحب اور ممبر فنانس وریل اندھر صاحب اور ممبر اے نوید انور صدیقی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا جس میں آرگنائیزر سید عمران حسین صدر عبدالمعروف جنرل سیکٹریری قمر عباس اور پینل کے دیگر اراکین کا کہنا تھا کہ سی بی اے کی سفارشات پر ڈی جی کے ڈی اے طاہر سانگی صاحب نے گرانٹ کے اضافے میں میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے اس کے علاوہ ممبر فنانس وریل اندھر صاحب اور ممبر اے نوید انور صدیقی صاحب کی کاوشوں کے نتیجے میں آج گرانٹ اٹھائیس کڑور سے چالیس کروڑ کے لئے سندھ لوکل گورمنٹ میں میٹنگ میں تجویز کر دی گئ ہے

 ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جلد وزیر اعلیٰ ،سندھ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے آنے والے مہینے تک مکمل منظور کر لی جائے گی جس پر ایمپلائز یونین سی بی اے اپنے تمام افسران سے اظہار تشکر کرتی ہے جنہوں نے اس ملازمین کے اعلیٰ ترین مفاد میں اپنا بھرپو ر کردار ادا کرتے ہوئے اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ایمپلائز یونین سی بی اے ملازمین کے جائز مسائل کے حل طلبی میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی ہم انتظامیہ کے ہر جائز اقدام کے ساتھ اپنی انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.