کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی بول نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر شدید مذمت

19

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی بول نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر شدید مذمت

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے بول نیوز سے 60 صحافیوں کی جبری برطرفیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چئیرمین پیمرا اور نگراں حکومت سے اس سنگین معاملے کا نوٹس لینے اور برطرف ملازمین کی بحالی تک چینل کا لائسنس معطل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے یکے بعد دیگر میڈیا مالکان صحافیوں کا مسلسل معاشی قتل عام کر رہے ہیں اور تمام ادارے صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں، ہم بول انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ برطرف صحافیوں کو فوری بحال کرتے ہوئے انکے واجبات کی جلد ادائیگی یقینی بنائے جائے

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے کو فوری روکتے ہوئے زمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ یہ آئے دن مختلف اداروں کی جانب سے صحافیوں کی برطرفی کا سلسلہ روکا جاسکے، کرائم رپورٹرز ایسوسی اس معاملے میں دیگر صحافتی تنظیموں کے خانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.