کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیرِ انتظام جشن ولادت یوم علی ؓ کا انعقاد

Total
0
Shares

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام سوک سینٹر سبزہ زار میں محفل جشن ولادت یوم علی ؓ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم علیؓ کی ولادت کا دن مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات ہمہ پہلو خیرو برکت کی حامل ہیں، انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں میں کامیاب بنانے میں آپ کی سیرت بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ذکر کرنے اور سننے سے لوگوں کے درجات بلند ہوتے ہیں، اسلام کا یہ حسن ہے اور اسلام ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہمارے نبی کے ساتھ مسلمان پر لازم ہے کہ دیگر انبیاء پر بھی ایمان رکھنا چاہئے اور ان کی بھی عزت کرنی چاہئے۔

آخر میں سی بی اے ایمپلائز یونین کے صدر عبدالمعروف نے افسران و ملازمین کی طبی سہولتیں بحال کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاؤ میڈیکل اسپتال اور لیب کی سہولیات سے افسران و ملازمین عرصہ دراز سے محروم تھے لیکن نوید انور کی ذاتی کاوشوں کے باعث ایک بار پھر افسران و ملازمین کو طبی سہولتیں بحال ہوگئیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے افسران و ملازمین کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے حکومت سندھ سے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری لی، اس اقدام سے کے ڈی اے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کا عمل مستقل بنیادوں پر شروع ہوجائے گا۔

سی بی ایمپلائز یونین ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کے مثبت اقدامات کی تائید و حمایت جاری رکھے گا۔

تقریب میں ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری، جوائنٹ انچارج محمد عامر، صدر عبدالمعروف، جنرل سیکریٹری قمر عباس، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیر افگن، ذیشان ملک اور کے ڈی اے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post