ڈائریکٹر جنرل نوید انور کی ہدایت پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں رین ایمرجنسی نافذ

Total
0
Shares

 ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی کی خصوصی ہدایت پر رین ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے

ڈائریکٹر جنرل نے کے ڈی اے کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

ادارہ ترقیات کراچی میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کے ڈی اے کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی کی نکاسی آب کی شکایات سے متعلق ادارہ ترقیات ترقیات کراچی 24 گھنٹے الرٹ رہے گا۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی جلد بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہ کر ان کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post