انتخابات نے ثابت کردیا کہ کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کا ہے، انیس قائم خانی

Total
0
Shares

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہا کہ انتخابات نے ثابت کردیا کہ کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کا ہے ،2018 میں جو سازش کی گئی تھی وہ ناکام ہوئی اور چھینا ہوا مینڈیٹ ہم نے واپس لے لیاآج پورے شہری سندھ میں جشن منایا جارہا ہے ہم اج جناح گرائونڈ میں جشن منانے جارہے ہیں ،ہم کراچی ،حیدرآباد اور میرپورخاص کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ جشن کراچی والوں کا ہےکراچی والے کل یہاں آئیں اور جشن میں شامل ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

 اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اراکین بھی موجود تھےاُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جھوٹ بول رہی ہے اسلامی اس لیے احتجاج کر رہی ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا ایم کے ایم جب بائیکاٹ کیا خیرات میں جو ان کو ٹاؤنز ملے ہوئے ہیں پچھلی بارش نے جماعت اسلامی کے ٹائون چئیرمینز کی کارکردگی کی قلعی کھول دی انکا چیخنا ، رونا اس لیے بنتا ہے کہ انھوں نے جھوٹ بولا تھا انکا احتجاج بھی ناکام ہوگا

انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس پارٹی سے معاہدہ کریں گے جو ہماری آئینی ترمیم پر بات کرے گا ہم اس حوالے سے مختلف جماعتوں سے ملیں گے،آزاد امیدوار رابطہ کررہے ہیں دیکھتے ہیں اچھی خبریں آئیں گی،مئیر کی تبدیلی کی بات بھی کی جائے گی بلدیاتی مینڈیٹ بھی واپس لیں گے اور یہاں کے شہر کے حالات جو تباہ حال ہیں برباد ہیں سیورج کا نظام پانی کا نظام ہر ہر نظام تباہ ہے ایم کیوایم پاکستان کراچی والوں کا مقدمہ لڑی ہے

انہوں نے کراچی کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونے والے یوم تشکر کی تقریب بھرپور تعداد میں شر کت کریں ۔

بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سمیت دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post