شعبہ صحت میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کی دادرسی کی جائے، محمد نوید انور

28

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری نوید انور کی جانب سے گزشتہ دنوں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد دھماکے میں جھلس کر شہید ہونے والے عبدالستار بھائی ، اور دیگر زخمیوں کی حکومت سندھ اور محکمہ صحت سے مالی معاونت کرنے کا مطالبہ۔

شہید کو شہداء پیچ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ فوری مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔

اس حادثہ میں اگر کسی ملازم کو معذوری ہو جاتی ہے تو اس کا خمیازہ کون پورا کرے گا ؟

گھر کے سربراہ کا اس طرح دوران ڈیوٹی حادثاتی موت یا معذوری کی صورت میں ہم پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ایسے حالات میں ملازمین کو اکیلا نا چھوڑا جائے ۔

نگراں وزیر اعلی سندھ ، وزیر صحت سندھ ، این جی اوز خاص طور پر ظفر عباس (جے ڈی سی ) ان ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور شعبہ صحت کے ملازمین کی دادرسی کرتے ہوئے انکے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھیں ، انکا حوصلہ و ہمت بڑھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.