پاک آرمی کے صدام الحق نے تیسری تورسم خان آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Total
0
Shares

تیسری امیج تورسم خان آل پاکستان تورسم خان اسکواش چیمپیئن شپ پاکستان آرمی کے صدام الحق کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

شہر قائد کے روش خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں مردوں کے فائنل میں آرمی کے صدام الحق نے سندھ کے نوید الرحمن کو تین صفر گیم سے شکست دی ۔ صدام کی جیت کا اسکور گیارہ سات، گیارہ نو اور تیرہ گیارہ رہا ۔

خواتین فائنل میں واپڈا کی مہوش علی نے اپنی چھوٹی بہن ماہ نور علی کو اسٹریٹ گیمز میں آوٹ کلاس کیا ۔ مہوش نے صرف بیس منٹ میں گیارہ پانچ ، گیارہ چار اور بارہ دس سے فتح سمیٹی ۔

بوائز انڈر ففٹین فائنل میں احمد ریان خلیل نے عبداللہ زمان کو ہراکر فاتح بنے ۔

مہمان خصوصی امیج پاکستان کے سی ای او اسد احمد اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

اس موقع پر پاکستان نیوی کے کموڈور توقیر احمد خواجہ اور ٹورنامنٹ ریفری نوید عالم اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے آصف عظیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

شیمہ انگلش اسکول ، فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے سالانہ اسپورٹس گالہ نے شائقین کے دل جیت لئے ۔

کراچی : شیمہ انگلش اسکول اور فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے تعاون سے سر عادل بلوچ کی سبراہی میں ماڑی پور گراونڈ میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا جس…
View Post

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

کراچی: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ڈی ایچ اے فیز 8 میں دھوم دھام سے ہوا۔ افتتاحی تقریب، پاکستان میں کھیلوں کے سپورٹس…
View Post