کراچی کنگز کو ملتان سلطان کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست

Total
0
Shares

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 55 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے، ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے،س کے علاوہ ڈیوڈ ملان نے 41 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی بیٹنگ کوئی خاطر خواہ کار کردگی نہیں دکھا سکی، تجربہ کار بیٹر شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بیٹر جم کر نہ کھیل سکا

کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بناسکی

شعیب ملک نے 53، شان مسعود نے 30 اور کیرون پولارڈ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔جیمز وینس نے 5، محمد نواز نے 7 رنز بنائے

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 3، ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی،

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

شیمہ انگلش اسکول ، فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے سالانہ اسپورٹس گالہ نے شائقین کے دل جیت لئے ۔

کراچی : شیمہ انگلش اسکول اور فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے تعاون سے سر عادل بلوچ کی سبراہی میں ماڑی پور گراونڈ میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا جس…
View Post

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

کراچی: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ڈی ایچ اے فیز 8 میں دھوم دھام سے ہوا۔ افتتاحی تقریب، پاکستان میں کھیلوں کے سپورٹس…
View Post