کراچی کنگز اگلے میچز میں شاندار کھیل پیش کریگی، اسسٹنٹ کوچ مسرور

Total
0
Shares

ملتان: کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم آئندہ ہونے والے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کراچی کنگز کی ٹیم ایچ بی ایل (پی ایس ایل 9 )میں جیت کے راستے پر گامزن ہو جائے گی۔

ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی 55 رنز سے شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا میچ تھا، پچ بیٹنگ کے لئے بہت سازگار تھی، اس کے باوجود ہم نے انہیں 200رنز نہیں کرنے دیئے، ہم نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، امید آئندہ آنے والے میچز میں ہم یقینی طور پر اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرورکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ کے کچھ اہم ارکان زیادہ سفر کے باعث تھکے ہوئے تھے، مگر اُن کا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم آئندہ میچز میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولارڈ اور جیمز ونس کل ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ ٹیم وقت کے ساتھ اچھا کام کرے گی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

محمد مسرور نے کنگز کے مڈل آرڈر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم شعیب ملک کے آؤٹ ہونے تک ٹوٹل کا اچھا تعاقب کررہی تھی، ان کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 180 رنز کا تعاقب کرسکتے تھے، شعیب ملک جس طرح کھیل رہے تھے انہوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی، لیکن جب وہ آؤٹ ہوئے تو کھیل دوسری سمت چلا گیا۔

کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

شیمہ انگلش اسکول ، فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے سالانہ اسپورٹس گالہ نے شائقین کے دل جیت لئے ۔

کراچی : شیمہ انگلش اسکول اور فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے تعاون سے سر عادل بلوچ کی سبراہی میں ماڑی پور گراونڈ میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا جس…
View Post

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

کراچی: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ڈی ایچ اے فیز 8 میں دھوم دھام سے ہوا۔ افتتاحی تقریب، پاکستان میں کھیلوں کے سپورٹس…
View Post