شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان

Total
0
Shares

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور مختلف میڈیا ہاؤسز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر میں ہفتے کے روز احتجاجی مظاہرے اور 26 فروری کو کراچی پریس کلب میں احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا

تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی پریس کلب کے کمیٹی روم میں صدر سعید سربازی کی صدارت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد منصف، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ، کنوینئر جان محمد مہر ایکشن کمیٹی وحید راجپر سمیت متعدد صحافی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سمیت کیس کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا کہ نگراں وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ کی بار بار یقین دہانی کے باوجود مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے

اجلاس نے نگراں حکومت اور پولیس کی غیر سنجیدگی و عدم دلچسپی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 24 فروری بروز ہفتہ سندھ کے تمام پریس کلب احتجاجی مظاہرے کریں گے جبکہ 26 فروری بروز پیر کراچی پریس کلب میں ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا

جس میں تمام صحافی تنظیموں ، سول سوسائٹی ، وکلاء رہنما اور سیاسی قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

مختلف میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post