پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے عہدیداران کی ڈی ایچ او اور ڈسٹرکٹ ایسٹ عہدیداران سے ملاقات

Total
0
Shares

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر حضرت کلام خان و سیکریٹری انفارمیشن محمد نوید انور نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر محمد اقبال خان ، جنرل سیکرٹری سجاد قریشی و دیگر زمہ داران سے ملاقات کی۔

پیرا میڈیکل کے مسائل پر بات چیت کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر شکیل قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے تمام تر مسائل سے آگاہ کیا۔

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ملازمین کے جائز حقوق و مریضوں کے لیئے بہتر علاج معالجہ کی سہولیات پر بات کی ہے۔

جس پر ڈاکٹر شکیل قریشی نے فوری مسائل حل کرتے ہوئے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ میں چاہتا تھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے پروموشن میرے سامنے ہی ہو جائیں ، ہم ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے تحت تمام ملازمین کی فائنل لسٹ جمع کروا چکے ہیں مگر افسوس کہ یہ عمل پورا نا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آنے والے وقتوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے جائز پروموشن انہیں دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post