بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے

Total
0
Shares

پاکستان کے ٹاپ بیٹر بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم 271 اننگز میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم نے یہ سنگ میل آج کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔
بابر اعظم مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں۔
بابر اعظم نے کیریئر میں 19 ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ 14ہزار 562 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک نے 13ہزار 159 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

شیمہ انگلش اسکول ، فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے سالانہ اسپورٹس گالہ نے شائقین کے دل جیت لئے ۔

کراچی : شیمہ انگلش اسکول اور فاطمہ برائٹ اکیڈمی کے تعاون سے سر عادل بلوچ کی سبراہی میں ماڑی پور گراونڈ میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا جس…
View Post

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

کراچی: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ڈی ایچ اے فیز 8 میں دھوم دھام سے ہوا۔ افتتاحی تقریب، پاکستان میں کھیلوں کے سپورٹس…
View Post