پاکستان کوسٹ گارڈ نے 336 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی

Total
0
Shares

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی
مورخہ24فروری 2024 پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر پنوان ، جیوانی (بلوچستان) کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 336کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے دوران سرچ مذکورہ علاقے کے نوکیہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں چھپائی گئی 336 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5.60 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

وزیر بلدیات سندھ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی جانب سے بھتہ طلبی کے معاملہ کا سخت نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے رشوت/بھتہ طلب کرنے کے معاملہ کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ڈی جی سندھ…
View Post

بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے منتخب بلدیاتی چیئرمینز کو معاونت فراہم کرینگے، ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ

ضلع شرقی میں ربیع الاول میں جلوس ومحافل سمیت دیگر پروگرام میں بلدیاتی و انتظامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے علمائے کرام وافسران کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف احمد…
View Post