کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے 37 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

Total
0
Shares

سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین، صدر عبدالمعروف، جنرل سیکریٹری قمر عباس و اراکی کی جانب سے مہمان خصوصی نگران لیبر ڈویژن و رکن رابطہ کمیٹی راشد سبزواری، انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری اراکین ظفر عباس و مشتاق بھائی کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور 37 واں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

ادارہ ترقیات کراچی میں لیبر ڈویژن کے ڈی اے یونٹ ایم کیو ایم پاکستان ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے 37 واں یوم تاسیس بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور ملازمین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی نگران لیبر ڈیژن رکن رابطہ کمیٹی راشد سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن کا حصہ بنے گی اور شہر کراچی میں بسنے والی تمام قومیت کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کرینگے

لیبر ڈویژن ایم کیو ایم،(پاکستان) کے انچارج ارشد انصاری نے کہا اپنے عمل و،کردار سے تحریک کے فکروں فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے ذیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں انھوں نے مذید کہا کل (کے پی ٹی) میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ یونین جوکہ 1200سے زاہد ووٹ حاصل کرنا اور کامیاب ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھی، پختون، مہاجر، بلوچ اور ہزارہ وال تمام اکائیوں کی جماعت ہے اس موقع پر اراکین لیبر ڈویژن مشتاق بھائی، ظفر عباس اور کامران بھائی نے شرکت کی ہے۔

37 واں لیبر کنونشن کے موقع پر سرپرست اعلیٰ ایمپلائز یونین (CBA) سید عمران حسین جعفری نے کہا ہمیں فردِ واحد اپنا احتساب خود کرنا چاہئے آیا کہ ہم تحریک سے کتنے مخلص ہیں ۔

لیبر،ڈویژن ایمپلائز یونین سی بی اے ایم کیو ایم پاکستان کے صدر عبدالمعرف نے نظامت کے فرائض منصبی سرانجام دئیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post