موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کے سبب جناح ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

Total
0
Shares

 محکمہ موسمیات کی جانب سے موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کے بعد چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرکے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔

اس موقع پر وائس چیئرمین اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

جناح ٹاؤن کی تمام مرکزی شاہراہوں پر جنریٹر اور سکشن پمپس اسٹینڈ بائی رکھے جائیں گے۔ نالوں اور سیوریج لائن کی صفائی گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

برسات کی صورت میں فوری برساتی پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کئے جائیں خاص طور پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات بروئے کار لائے جائیں. حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹاؤن کی تمام سڑکوں پر مین ہولز اور نالوں کے قریب عارضی بیریئر لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدد سے کچرا کنڈیوں اور کھلے مقامات سے تمام کچرا صاف کروایا جائے جبکہ مین ہولز کوڈھکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے موقع پر ٹاؤن کے تمام منتخب نمائندے افسران کے ہمراہ موجود رہیں گے اس موقع پران کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجینئیر نور علی جمالی، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر اعجازعالم،ڈائریکٹرڈیزاسٹر مینجمنٹ محمد اقبال بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post