گڈاپ ٹاؤن کے ذرائع آمدن پر کے ایم سی کے قبضے کے خلاف چیئرمین کی ہنگامی پریس کانفرنس

29

 چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ گڈاپ ٹاؤن کی ایک بہت بڑی آمدنی برائے ملچنگ کا ٹھیکہ یعنی دودھ والے جانوروں کا ٹھیکہ جس کا گڈاپ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نے آکشن بھی کیا ہے ،اس پر گزشتہ رات کو اچانک ایک لیٹر نکال کر کے ایم سی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے گڈاپ ٹاؤن کے ذرائع آمدن کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے یہ ملچنگ کا ٹھیکہ گڈاپ ٹاؤن کی ملکیت ہے ہم نے ہائی کورٹ کے آرڈر پر آکشن کیا تھاوہ آکشن ہم نے 24 کروڑ 10 لاکھ میں ٹھیکیداروں کو دیا جو کہ وہ چلا رہے۔

چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹھیکہ انہوں نے ہائی کورٹ لوکل کمیشن کے حکم کے مطابق دیا تھا جبکہ گڈاپ ٹاؤن کا چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کا کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر اور ڈپٹی میئر بھی پیپلز پارٹی کے ہیں اُن کے ہوتے ہوئے اچانک رات کے اندھیرے میں فورسز کے ساتھ ہماری چنگی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

 جس میں یک بہت بڑی خون ریزی جھگڑے کا خطرہ تھا جو کہ فی الحال ٹل گیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائدین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی ڈویژن کے صدر وزیر بلدیات سعید غنی فوری طور پر اس معاملے میں ان کا ساتھ دیں۔

 اس موقع پر پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے مزید کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کا یہ واحد ذرائع آمدنی کا راستہ ہے اس فنڈ سے ہماری ایمرجنسی کے چھوٹے چھوٹے کام ہو رہے ہیں اگر یہ بھی بند ہو جائے گا تو ہمیں کافی مسائل کا سامنا درپیش ہوگا۔

 اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر ایچ آر ایم حاجی شریف شیخ، ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر پی ایس چیئرمین لال جان نبی، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، داد کریم بلوچ، امن جوکھیو، سلیم میمن، عبدالستار جوکھیو، سنی مسیح،لیڈز کونسلر ثمینہ زرداری و دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.