اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کی انسداد تمباکو نوشی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی

Total
0
Shares

ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی سب ڈویژن گلبرگ کے اسسٹنٹ حسان ظفر نے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں پر جرمانے عائد کردیئے۔

 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کے ممبر ،جبکہ اس کے چیئرمین چیئرمین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-I ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد آصف جونیجو ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے نہ صرف جرمانے عائد کرکے سخت کارروائی کی ہے بلکہ انہوں نے دوکانداروں کو تنبیہ بھی کی ہے کہ وہ انسداد تمباکو نوشی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

 انہوں نے پوائنٹ آف سیلز مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہ کریں اور اپنی دکانوں پر یہ پیغام آویزاں کریں کہ یہاں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت ممنوع ہے۔

 جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے احاطے میں تمباکو کی مصنوعات فروخت کرنے پر دوکانداروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔

 یہ عمل انتظامیہ کے تمباکو سے متعلق نقصانات کو روکنے اور صحت عامہ کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ واضح پیغام بھی دیتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی زندگیوں کو تمباکو کے استعمال سے ہونے والے خطرات سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے۔

پرووینشل توبیکو کنٹرول سیل سندھ کے صوبائی کوآرڈینیٹر تنویر قائم خانی نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے پر ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کی کاوشوں کو سراہا۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو تمباکو کے استعمال کےسبب انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مہلک اثرات سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post