عبدالرشید سولنگی نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

Total
0
Shares

حکومت سندھ کے جاری کردہ احکامات پر بی ایس گریڈ 21 کے افسر عبد الرشید سولنگی کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے تقرر و تعیناتی،چارج سنبھالتے ہی اپنے دفتر میں سینئر افسران سے ملاقات ، اہم امور زیر غور ، ادارے کی ساکھ میں بہتری کے لئے بھرپور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی بی پی ایس (BS-21) کا شمار سینئر افسران میں ہوتا ہے اور کئی اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں فی الوقت وہ سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کے عہدے پر تعینات تھے جہاں سے ان کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تقرر کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں زمہ داری سنبھالتے ہی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی کی ہیڈ کوارٹر کراچی اپنے دفتر میں آمد ، اس موقع پر وہاں موجود سینئر افسران نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا

اس دوران انہوں نے سینئر ڈائریکٹرز آف بلڈنگز سے تعارفی ملاقات میں مختلف اہم امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موثر کارکردگی اور ادارے کے امیج کی بہتری کے سلسلے میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام ، عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل اور دفتری اوقات کار کی پابندی ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post