پیپلز ڈاکٹرز فورم کے وفد کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو سے ملاقات
پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے وفد نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو سے ملاقات کی اور ان کو وزیر بننے کی مبارکباد دی۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم کے وفد نے سیکرٹری صحت ریحان بلوچ کو عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد پیش کی
پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے وفد کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، صدر کراچی ڈویژن ڈاکٹر۔ عاشق حسین شاہ، ڈاکٹر عدیل سمون، ڈاکٹر مسعود کھوسو، بشیر صدیقی، ڈاکٹر۔ عدیل، ڈاکٹر خیر محمد ناریجو، ڈاکٹر اسماعیل میمن، ڈاکٹر بشریٰ میمن، ڈاکٹر ماہ نور بلوچ اور ڈاکٹر سروان نے ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات کی ۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو صوبائی وزیر بننے اور صدر آصف علی زرداری کے صدر ہونے کی مبارک باد دی
صحت کے شعبے میں مزید کام کرنا، ڈاکٹر برادری کے بنیادی مسائل، ترقی کے مسائل، ریگولیشن، اپ گریڈیشن، مریضوں کے مسائل، ہسپتالوں کے مسائل، مینجمنٹ کیڈر اور دیگر مسائل پر غور کیا گیا