کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

Total
0
Shares

کرائم رپوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے روایتی سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں سی آر اے کے ممبران پولیس رینجرز افسران سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری سی آر اے ریحان چشتی اور صدر کاشف ہاشمی نے ممبران اور مہمانوں کو خوش امدید کہا۔

سیکریٹری سی آر اے ریحان چشتی نے شرکإ سے خطاب میں کرتے ہوۓ کہا کہ سی آر اے روایتوں کی امین ہے اور اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ممبران کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامات کی بدولت تنظیم سے جڑے اراکین کا آپس میں باہمی تعلق مضبوط ہوتا ہے، منتخب باڈی مستقل میں بھی اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد جاری رکہے گی۔

افطار ڈنر میں ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہئسر ایس ایس پی شہلا رضا ترجمان سندھ رینجرز زیشان احمد جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری یونس بارائی، ایڈ پلس کے روحِ رواں خرم جعفرانی، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد، جواٸنٹ سیکرٹری محمد منصف، شمس کیریو، صدر کے یو دستور خلیل ناصرسمیت سی آر اے ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوٸی۔

اس موقع پر سی آر اے کی گوررنگ باڈی کی جانب سے پروگرام کے انعقاد میں معاونت برتنے والے مہمانان گرامی کو خصوصی یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

پروگرام میں شریک مہمانوں اور ممبران نے افطار ڈنر کے انعقاد کو بے حد سراہا اور سی آر اے کی منتخب باڈی کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post