اساتذہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھیں ، کوتاہی اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں ۔ نظام رحیم بلوچ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی نظام رحیم بلوچ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد نور بلوچ , ڈی۔او۔ای حمید اللہ جمالدینی ,ڈی۔ڈی۔ای۔او اعظم جان، یونیسیف کے الطاف جمالدینی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی نظام رحیم بلوچ صاحب نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے اغاز کے بعد بچوں اور بچیوں کے داخلوں کا سلسلہ جلد از جلد مکمل کرکے نصابی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔
بچوں کی پڑھائی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے سربراہاں کی کوشش ہونی چاہیے کہ بچوں کو تعلیمی حق دینے کیلیے ذیادہ سے ذیادہ بچوں کے داخل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ تعلیمی حق سے محروم نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عصری تقاضوں کے مطابق نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے کیلیے صوبائی حکومت اپنی جانب سے بھرپور کوشش کررہی ہے جس کے لیے نصابی کتب ودیگر ضروری اشیاء مفت فراہم کیے گئے ہیں اور سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلیے ہزاروں اساتذہ عنقریب میرٹ پر بھرتی کیے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم پر صوبائی حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد بچوں اور بچیوں کو انکا ائینی حق بہ ہر صورت دی جائے, جس کیلیے اساتذہ کی بھی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جائے تعیناتی پر اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے تعلیمی اداروں کے پراگرس میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہی تعلیمی اداروں کو علم کا مرکزبنا سکتی ہے اور ہمارے معاشرے کو جہالت , پسماندگی اور تارکیوں سے نکال کر ایک قابل رشک مقام دلا سکتی ہے اس لیے تمام اساتذہ کرام کا یہ مقدس فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور انکی فرائض میں کوتاہی و غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی حائے گی۔
اجلاس میں آر ٹی ایس ایم کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد نور بلوچ نے ماہانہ پروگریس رپورٹ پیش کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی نظام رحیم بلوچ صاحب نے رپورٹ کے بنیاد پر فورم کے توسط سے غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف کارروائی عمل میں لایا گیا۔