کراچی میں مردم شماری کے ساتھ ڈیجیٹل دھوکا دہی کی گئی اس الٹی گنتی کو مسترد کرتے ہیں،آفتاب صدیقی صدر پی ٹی آئی کراچی

Total
0
Shares

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے منگل کی شب نیوکراچی ٹاؤن میں یوسی 4کے آفس کا افتتاح کیا، جہاں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج، چیئرمین کے امیدوار عمران انجم، وائس چیئرمین کے امیدوار عاقل اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد سے ابتک صرف مئیر کی نشست پر دو جماعتیں آپس میں لڑرہی ہیں، جماعت اسلامی نے جن کے بلدیاتی بل کیخلاف دھرنا دیا اب ان سے اتحاد کریں گے، مئیر کے عہدے کی رسہ کشی میں پی پی نے شہر کے انتظامی معاملات پر توجہ دینا چھوڑدی۔

جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لوگ کھلے مین ہول میں گر کر مررہے ہیں کوئی انکا پرسان حال نہیں، ان دونوں جماعتوں کیلئے منصب ضروری ہے عوام کی خدمت نہیں،پیپلز پارٹی کو لگتا ہے کراچی کو باتوں سے چلایا جائے گا باتوں سے شہر نہیں چلتے، پی ٹی آئی کے نمائندے آنے والے الیکشن میں اپنی نشستیں واپس چھیننے گے، کراچی کی خدمت کا بیڑا ہمیشہ صرف تحریک انصاف نے اٹھایا ہے۔

آفتاب صدیقی نے مزید کہاکہ کراچی میں کی جانی والی مردم شماری کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے،کراچی میں مردم شماری کے ساتھ ڈیجیٹل دھوکا دہی کی گئی اس الٹی گنتی کو مسترد کرتے ہیں،اورنگی ٹاؤن سے کچھ تحریک انصاف کے ورکرز ابتک پولیس کی ہراست میں ہیں ، سوشل میڈیا کے کراچی سے 5 ارکان کو گرفتار کیا گیا،یہ حکومت ہمیں ان گرفتاریوں میں مصروف کرنا چاہتی ہے تاکہ تحریک انصاف الیکشن کی مہم بھرپور انداز میں نہ کرسکے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اگر یہ گرفتاریاں ہمیں ہمارے شہریوں کے حق کی بات کرنے سے نہیں روک سکتیں، اس شہر کیلئے جو اچھے پکوڑے تلے گا وہ گورنر بنے گا،گورنر سندھ کو ستارہ امتیاز دیا گیا اس اعزاز کیلئے 1 سال قبل پالیسی بنائی جاتی ہے کیا کامران تجوری 1 سال پہلے گورنر کے عہدے پر کام کررہے تھے؟کراچی کے مسائل کا حل کسی ڈمی گورنر کے پاس نہیں ہے کراچی کے مسائل صرف تحریک انصاف نے ہمیشہ حل کیےہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری ارسلان تاج نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سیاسی زندگی کا آغاز تجوری ہائٹس جوکہ سرکاری زمین پر قبضے سے شروع ہوتی ہےگورنر سندھ کے پاس وقت نہیں کہ وہ وفاق سے کراچی کے حقوق کیلئے بات کریں، کراچی کے بلدیاتی مسائل پر صرف سیاست کرنے والوں نے اپنی سیاست چمکائی ہے،مسائل کا حل کسی کے پاس نہیں،ایم کیو ایم کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے عوام خیرآباد کہہ چکے، آئندہ الیکشن میں نیوکراچی سے بھی ایم کیو ایم کا کامیاب ہونا ناممکن دکھائی دیتا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ایم کیو ایم کا نام و وجود ختم ہونے جارہا ہے،یہ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے تو عوام ان کا تعاقب کرکے ان سے احتساب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post