الاسلامی ٹرسٹ کی طرف سے500 سیلاب متاثرین میں گرم ملبوسات اور راشن پیکج کی تقسیم

63

ادارہ معھدالخلیل الاسلامی ٹرسٹ بہادرآباد کراچی نے شدید سردی کے موسم میں متاثرین سیلاب کےلئے گرم ملبوسات اور کھانے پینے کی اشیاءبھجوا دی ہیں،معھدالخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کے مہتمم مولانامحمد الیاس مدنی کے زیرسرپرستی میں ادارہ معھدالخلیل الاسلامی ٹرسٹ شعبہ خدمت خلق کی ریلیف ٹیم نے مقامی سماجی رہنماﺅں اور علماءکرام کی رہنمائی میں ضلع جعفرآباد،صحبت پور،اوستہ محمد،ڈیرہ الہ یار کے 500سے زائدخاندانوں میں شدید سرد موسم سے بچاو¿ کےلئے گرم ملبوسات اور راشن پیکجز تقسیم کئے ، مولانا فخرالدین ،مولانامفتی مختار،بھائی نثار ، حافظ اظہرالدین پر مشتمل ریلیف ٹیم نے مقامی وڈیرہ عبدالصمد، رضاکاروں اور مقامی معاونین کے ساتھ مل کردور افتادہ دیہاتوں جھڈیر شاخ ،غلام قادر گوٹھ،امیر بخش گوٹھ، حاجی یارمحمد گوٹھ اورمانجھی پور گوٹھ میں بھی امدادی سامان پہنچایا اور خود تقسیم کیا،امدادی سامان میں گرم کپڑے، چادریں اور غذائی راشن ،آٹا ،چاول، خوردنی تیل، چینی، چائے پتی سمیت گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی اشیاءشامل تھیں،منتظمین کا کہنا ہے کہ معھدالخلیل الاسلامی ٹرسٹ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، جن کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، شدید سردی میں معصوم بچوں سمیت سیلاب متاثرین کو گرم ملبوسات اور فراہم کرنا ہمارا اوالین فریضہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.