ضلع ملیر کے بچت بازاروں میں وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی تنزیلہ ام حبیبہ، اراکین سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ، مرتضی بلوچ نے دورے کیے

Total
0
Shares

وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ضلع ملیر کے مختلف مقامات پر بچت بازار منعقد کردیے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ضلع ملیر کے بچت بازاروں میں وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی تنزیلہ ام حبیبہ، اراکین سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ، مرتضی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی، اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ افسران کے ہمراہ دورے کیے اور مختلف اسٹالوں پر رکھے گئے اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تنزیلہ ام حبیبہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر عرفان سلام میروانی و اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم کے ہمراہ بچت بازار گلشن حدید کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روز کی بڑھتی مہنگائی نے غریب کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں، مہنگائی کے باعث اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں لہذا بچت بازار میں عوام کی ضروریات کی ہر شے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے بچت بازاروں کا انعقاد خوش آئند ہے، پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر عرفان سلام میروانی کے ہمراہ قائدآباد بچت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، سفید پوش، نچلہ و درمیانہ طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں، ایسے میں وزیراعلی سندھ کی خصوصی ہدایت پر لگائے گئے بچت بازار عوام کے ریلیف کا باعث بنیں گے۔

جبکہ رکن سندھ اسمبلی مرتضی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کے ہمراہ بچت بازار فٹبال گراؤنڈ میمن گوٹھ میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام بچت بازاروں کا رخ کررہے ہیں، عوام وزیر اعلی سندھ کے مشکور ہیں جنھوں نے عوام کے ریلیف کے لیے انکے علاقوں میں سستے بچت بازار منعقد کیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بچت بازاروں کے سلسلے کو مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post