ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ،سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد

Total
0
Shares

سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ماہِ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک تمام مہینوں میں سے افضل اور مبارک مہینہ ہے اور اس بارکت مہینے میں تمام مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے خصوصی عبادات کرتے ہیں، اس سلسلے میں واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب تمام کی تمام بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی

اس ضمن میں سی ای او واٹر بورڈ نے تمام سپرینٹنڈنٹ انجینیئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اراکین اسمبلی و دیگر منتخب عوامی نمائندوں، علماء کرام، مساجد، اور محلہ کمیٹیوں سمیت دینی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے مکمل رابطے میں رہتے ہوئے عوامی سہولت کے لئے اپنا رابطہ نمبر دفاتر میں آویزاں کریں اور تمام آپریشنل اور فیلڈ سٹاف ماہِ رمضان المبارک کے دوران پانی اور سیوریج کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں

اس کے علاؤہ شھر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور سیوریج کی صفائی کو مکمل یقینی بنانے کیلئے شکایتی مراکز فعال اور موثر طریقے سے کام کرتے ہوئے پانی اور سیوریج کی شکایات کا فوری جواب دیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے

انہوں نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران سیوریج کا پانی کسی بھی مقام پر کھڑا نہیں ہونا چاہیے اور سیوریج لائنوں کو چلتی ہوئی حالت میں رکھتے ہوئے راستوں کو کسی بھی طرح کے بہاؤ سے صاف رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے تمام مین ہولز کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ڈھانپ دیا جائے تاکہ نمازیوں اور عبادت گزاروں کو اس مقدس مہینے میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

سی ای او واٹر بورڈ نے انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران مساجد، مدارس، عبادت گاہوں سمیت تمام کھلے میدان جہاں نماز تراویح اور محفل شبینہ کا اہتمام کیا جاتا ہو وہاں پر پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کی پریشانی ہماری اپنی پریشانی ہے اس لئے ہمیں اپنے محدود وسائل کے باوجود تمام انتظامات مکمل کرکے شہریوں کو ماہِ رمضان المبارک کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہماری زمہ داری اور فریضے میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post