صحرائے چولستان میں سجا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس میلہ
چولستان جیپ ریلی کا آج کوالیفائنگ راؤنڈ، ڈرائیورز بازی مارنے کو تیار صحرائے چولستان میں دھول اڑاتی ، فراٹے بھرتی ہچکولے کھاتی بھاری بھرکم گاڑیوں کے اعصاب شکن مقابلے ہوئے۔
19 ویں چولستان جیپ ریلی کے میگا ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج ہو گا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں 10 گاڑیاں اور 4 ٹرک شریک ہیں، نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان اور زین محمود کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا جبکہ فیصل شادی خیل، آصف فضل چودھری، جعفر مگسی اور آصف عمران بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
خواتین ڈرائیورز بھی 19 ویں چولستان جیپ میں بازی مارنے کو تیار ہیں، لالین اخونزادہ، سلمہ مروت، دینا پاٹیل، ماہم شیراز اور عائشہ خان لودھی صحرائی ٹریک پر کامیابی کے لئے پرجوش ہیں۔
پہلی مرتبہ چولستان میں ڈرٹ بائیکس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں واحد خاتون فاطمہ ناصر نے شرکت کی، وہ کہتی ہیں کہ وہ اس سے قبل بائیک ریس کے تین مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، چولستان ریس ون آف دی چیلنجنگ بیسٹ تھی۔
پری پیئر کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر آنے والے جعفر مگسی نے 4 گھنٹے 6 منٹ اور 25 سیکنڈز میں مقررہ کردہ ٹریک عبور کیا جب کہ صاحبزادہ سلطان کی تیسری پوزیشن رہی۔
پری پیئرڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے کے رنر اپ اور چولستان جیپ ریلی کے پائنیر میر نادر مگسی اپنی گاڑی کے ساتھ حادثے کی وجہ سے دوسرے مرحلے سے باہر ہو گئے جب کہ دفاعی چیمپئن فیصل شادی خیل کی گاڑی ٹریک عبور کرنے سے قبل خراب ہوگئی۔
اسٹاک کیٹیگری میں بلال چوہدری نے 232 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گزشتہ رات قلعہ دراوڑ پر ڈرائیورز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ریلی کے ٹریک پر ماہرانہ گفتگو اور کوالیفائنگ راؤنڈ کی قرعہ اندازی کی گئی، پرنس عثمان عباسی نے ڈرائیورز کی میزبانی کی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈرائیورز اپنی مہارت اور گاڑیوں کی مضبوطی کو آزمائیں گے
اس موقع پر کیمل ماؤنٹیڈ بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے جیپ ریلی کے پانچوں روز خوب رنگ جمایا، اختتامی تقریب قلعہ ڈیراور کے تاریخی مقام پر منعقد کی گئی جس میں ریس جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور انعامات کے ساتھ چیک تقسیم کیے گئے۔