ادارہ ترقیات کراچی میں ڈائریکٹر ریکوری کی دیر سے آنے پر افسران سے مبینہ بدتمیزی

17

ڈائریکٹر ریکوری ادارہ ترقیات کراچی نے ریکوری ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران و ملازمین کے ساتھ دیر سے آنے پر مبینہ طور پر غلط ذبان کا استعمال کیا گیا 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈائریکٹر ریکوری ادارہ ترقیات کراچی نے افسران و ملازمین کی میٹنگ بلائی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر گریڈ 16 کے ملازم سمیت دیگر ملازمین کو دیر سے آنے کی وجوہات پر گالیاں دیں، غلط ذبان کا استعمال کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ریکوری ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران کا کہنا تھا کہ اگر کوئی افسر یا ملازم دیر سے آتا ہے تو بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر ریکوری اس سے تحریری طور پر وضاحت طلب کر سکتے ہیں لیکن کسی افسر کو گالیاں دے کر اس کی عزت مجروح کرنا انتہائی غلط عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ریکوری نے مبینہ طور پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے عہدیدار کو بھی میٹنگ کے دوران گالیاں دیں  ۔

جبکہ مزکورہ واقعے کے بعد ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین و افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.