ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ،سیفٹی فیوز برآمد

Total
0
Shares

ین الصوبائی سطح پر غیرقانونی طریقے سے منتقل کی جانے والے ہزاروں کی تعداد میں نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز وائر کی کھیپ پکڑی گئی۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق مورخہ 20 اکتوبر 2023 بروز جمعہ بوقت 1300 بجے ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے سب انسپکٹر خالد رفیق کی سربراہی میں پولیس پارٹی علاقہ گشت میں مصروف تھی کہ اسی دوران پولیس پارٹی نے سیمنس چورنگی پر ایک مشتبہ رکشہ کو چیک کیا تو رکشہ سے نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز وائر برآمد ہوئی۔

 پولیس ذرائع نے بتاتا کہ رکشہ میں سوار ایک ملزم  انور خان ولد بہادر میاں کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ دیدار شاہ ولد میاں شیرداد باچہ نامی دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم مذکورہ مواد بین الصوبائی سطح پر راولپنڈی سے غیر قانونی طور پر منتقل کرکے سائیٹ ایریا کراچی لایا تھا۔ برآمدہ مواد میں 4437 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور 10 بنڈل سیفٹی فیوز وائر شامل ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ سے برآمدہ مواد آفریدی کالونی بلدیہ میں واقع فرار ملزم دیدار شاہ کے گھر پہنچایا جانا تھا۔ گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ مذکورہ مواد دیدار شاہ نے بلوچستان کے کسی علاقے میں ترسیل کرنا تھا جوکہ ممکنہ طور پر بلوچستان میں کسی غیرقانونی سرگرمی میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 422/23 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزیو ایکٹ r/w 7ATA درج کرکے فرار ملزم دیدار شاہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جسکی گرفتاری کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post