ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے نمائش چورنگی پر شکایتی مرکز قائم

Total
0
Shares

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے، نمائش چورنگی پر موجود جے ڈی سی کے کیمپ میں شکایتی مرکز قائم کر دیا گیا ہے جہاں موصولہ شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ کے محکمہ جات کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ شکایات کا ازالہ ممکن بنا کر رپورٹ پیش کرینگے جبکہ دیگر اداروں سے متعلق شکایات کو متعلقہ ادارے کو روانہ کرکے اس کے حل کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے جے ڈی سی چیف، ظفر عباس اور سابق چئیرمین بلدیہ کورنگی نئیر رضا ودیگر کے ہمراہ کمپلینٹ سینٹر کا افتتاح کیا اور شکایات وصول کیں

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے شکایتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ شہریوں کے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے جو راستہ سُجائ دے رہا ہے اسے اپنا رہے ہیں، نمائش پر جے ڈی سی کے کیمپ میں شکایتی مرکز قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں ہزاروں لوگ آتے ہیں جنہیں مختلف بلدیاتی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے وہ یہاں اپنی شکایات درج کروائیں جس کا ازالہ ممکن بنایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ مہنگائ کے اس دور میں عوام کو ریلیف چاہیئے ہم بلدیاتی مسائل حل کر کے انہیں ریلیف پہنچانے کی کوشش کرینگے ۔

انہوں نے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سمیت تمام ان لوگوں کو سراہا جو شہریوں کی سفید پوشی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ شکایتی مرکز پر موصولہ شکایات کو ڈیجیٹل سسٹم کے تحت متعلقہ محکمے کو بھیجا جائے گا جو اس کے حل کو ممکن بنا کر رپورٹ کرینگے.

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے سید شکیل احمد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سید شکیل احمد اچھا کام کر رہے ہیں، اسوقت کراچی کو اچھا کام کرنے والوں کی ضرورت ہے، ایسے لوگ جو کراچی کیلئے کام کر رہے ہیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے.

اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن، امتیاز بھٹو، سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای، مبین شیخ، ڈائریکٹرزمیں عظیم حیدر، جام رضوان، آدم فیروز، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی، انچارج ڈیبریز ریموول، راؤ شمشاد موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post