منظم جرائم کے انسداد کے لیئے صوبائی ٹاسک فورس کا قیام۔

33
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے منظم جرائم کی روک تھام کے لیئے باقاعدہ صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق منظم جرائم کے خلاف صوبائی ٹاسک فورس پر مشتمل کمیٹی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی چیئرمین شپ میں کام کریگی جبکہ اس کمیٹی کے ممبران میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ,ڈی آئی جی کرائم/انویسٹی گیشن سندھ,ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ اور اے آئی جی آپریشنز سندھ شامل ہیں۔
آئی جی سندھ کے احکامات کے تناظر میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی کی ذمہ داریوں میں اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسران پر مشتمل رینج وائز ٹیمز نوٹیفائی کریگی جبکہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ متعلقہ ایس پی اسپیشل برانچ کو نامزد کرینگے۔
منظم جرائم کے خلاف صوبائی ٹاسک فورس ذیل شرائط و اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو انجام دیگی۔صوبائی سطح پر منظم جرائم کے گرہوں انکے کارندوں اورسہولتکاروں کے خلاف ایکشن لیگی۔
رینج وائز ٹیمز کی آپریشنل کمانڈ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کرینگے اور آپریشن کا منصوبہ بھی ترتیب دینگے جبکہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ قابل عمل انٹیلی جینس کی فراہمی کیساتھ ساتھ ریجنل ٹاسک فورس کےلیئے اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل افسران کی نامزدگی کو بھی یقینی بنائیں گے۔
ٹاسک فورس اپنی معلومات یا ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ کے زریعے بڑے پیمانے پر منظم جرائم کے خلاف موصول ہونیوالی انٹیلی جینس کی بنیاد پر بھرپور اور منظم ایکشن کو یقینی بنائیگی۔
ٹاسک فورس کو یہ اختیار ہوگا کہ صوبہ سندھ کے کسی بھی علاقے یا مقام پر منظم جرائم کے خلاف ایکشن کو یقینی بنائے۔ٹاسک فورس سندھ بھر میں چھاپہ مار کاروائیوں کی مجاز ہوگی۔ ٹاسک فورس منظم جرائم کی بیخ کنی کے لیئے ناصرف سفارشات ترتیب دیگی بلکہ آئی جی پی سندھ کو وقتاً فوقتاً اپنی پروگریس سے بھی آگاہ رکھنے کی پابند ہوگی۔
.
Leave A Reply

Your email address will not be published.