کے ڈی اے لیبر یونین مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کروانے کے لئے عملی جدوجہد کرے گی ، محمد اشرف

Total
0
Shares

کے ڈی اے لیبر یونین کا اجلاس مورخہ سوک سینٹر کی نویں منزل پر منعقد ہوا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جسکے بعد حال ہی وفات پانے والے لیبر یونین کے پرانے ساتھی مرحوم سردار شاہ صاحب، اورنگزیب قائمخانی کے مرحوم والد صاحب اور گڈو بھائی کی مرحومہ ہمشیرہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

بعدازاں لیبر یونین کے ذمہ داران نے ادارے میں اپنی تنظیمِ نو کے عمل کو سرہاتے ہوئے ملازمین کیساتھ رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ محمد اشرف بھائی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو ادارے میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹ اور سائٹ دفاتر کا دورہ کر کے ملازمین کے مسائل کو سن کر انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی طور پر کام کرے گی

جبکہ محمد اشرف بھائی کا کہناتھا کہ ہم ادارے میں

موجود ملازمین اور اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی بدولت ہم ادارہ ترقیات کراچی میں دوسری بڑی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس دوران مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل کو ہر سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کے ڈی اے لیبر یونین حزب اختلاف میں ہو کر برسراقتدار یونین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہے کیونکہ ہم ملازمین کیلئے کل بھی کھڑے تھے اور انکے جائز حقوق کیلئے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

محمد اشرف کا کہنا تھا وہ ورک چارج ملازمین کے ہاتھوں میں سیاسی جھنڈے تھما کر اپنی ذات کے مفاد کیلئے کام نہیں کریں گے بلکہ ادارے میں موجود ورک چارج ملازمین کو انکا کھویا ہوا مقام دلوانے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کریں گے۔

اس موقع پر ملازمین نے کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور ادارے میں لیبر یونین کے پیغام کو دیگر ملازمین تک پہنچانے کا عزم کیا۔ اجلاس کے اختتام پر لیبر یونین کی کامیابی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post