بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ڈکیت گرفتار ۔ایس ایس ضلع کیماڑی پولیس عارف اسلم راؤ

Total
0
Shares

کراچی : دوران ڈکیتی 18 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان 24 گھنٹے میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ملزمان دو روز قبل 03 جنوری 2024 کو اتحاد ٹاؤن ہزارہ چوک کے پاس دوران واردات مزاحمت پر عدنان نامی نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔ تشکیل دی گئی ٹیم نے ایک ہی دن میں ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ رات ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کنڈکٹ کیا۔

دوران کاروائی ملزمان کو اتحاد ٹاؤن کربلا گراؤنڈ کے پاس تعاقب کرکے روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ملزمان کی شناخت زغفران اور شاھد کے ناموں سے ہوئی جنکے قبضے سے دو غیرقانونی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے فوری رسپانس کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر علاقہ معززین نے خوشی کا اظہار کیا اور ضلع کیماڑی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی نے پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور کیش انعام کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکیٹویسٹ اور ایڈمن بلدیہ اپڈیٹس عبدالعزیز بلوچ نے عدنان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سوشل میڈٰیا پر جسٹس فار عدنان کے نام سے مہم بھی چلائی تھی۔انہوں نے ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کیماڑٰی پولیس نے 24 گھنٹوں میں عدنان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اعلی مثال قائم کردی پولیس کی اس شاندار کاروائی سے نوجوانوں میں پائی جانے والی تشویش کم ہوئی ہے اور کیماڑی پولیس پراعتماد بحال ہواہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post