بہترین ریکوری کرنے والے واٹر کارپوریشن کے ملازم کو انعامات سے نوازا جائے گا
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان بھائی نے اپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن صلاح الدین صاحب اور ڈی ایم ڈی ار ار جی عمران زیدی صاحب سے الگ الگ ملاقات کی
آر آر جی میں پچھلے ماہ بہترین ریکوری لانے پر پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ایم ڈی صلاح الدین صاحب اور ڈی ایم ڈی عمران زیدی صاحب سے مذکورہ دو مطالبے بھی کر دیئے
پہلا مطالبہ اس مہینے ملازمین کو 30 سے 35 کروڑ کی ادائیگی کی جائے جیسے منظور کرلیا گیا
دوسرا مطالبہ بہترین ریکوری لانے والے انسپیکٹرز کو انعامات دیے جائیں جس میں پہلے نمبر کی بہترین ریکوری پر موٹر سائیکل دوسرے نمبر پر موبائل فون اور تیسرے نمبر کو کیش انعامات سے نوازا جائے
جس پر ایم ڈی صلاح الدین صاحب ڈی ایم ڈی ار ار جی عمران زیدی صاحب نے سی بی اے کی ملازمین کے لیے خدمت کو سرہاتے ہوئے ان کے مطالبے کو منظور کرلیا اور یقین دہانی کروائی کے اس مہینے بہترین ریکوری لانے والے ملازمین کو انعامات سے نوازا جائے گا