کراچی کو بجلی کی فراہمی کیلئے ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس ملنا چاہیئے، سید مصطفیٰ کمال

Total
0
Shares

کراچی میں جو بھی میئر آئے گا وہ کراچی کیلئے کام نہیں کر سکے گا، 53 یونین کونسل کو پیپلز پارٹی نے اپنے مفاد کی خاطر غصب کیا ہوا تھا ایک ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن نہ لڑنے سے یہ 53 یونین کونسل بازیاب ہوئیں ان خیالات کا اظہار سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس دھاندلی شدہ بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتی ، کراچی کماتا ہے تو پاکستان پلتا ہے اس شہر کے عوام کیا سکیورٹی رسک ہیں؟ کراچی کی آبادی کو کم گنا گیا ہے یہاں کے عوام سے کس بات کا ڈر ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے کراچی کی آبادی میں 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 98 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اس شہر کو سہولیات نہیں دے رہے تو کم از ہمیں گن تو لو، 75 سال بعد بھی ہمیں صحیح نہیں گنا جا رہا لیکن اگر اب بھی ہمیں گنا نہیں گیا تو پھر اس شہر کے عوام کی خاطر ہم کسی بھی آئینی اور قانونی حد تک جاسکتے ہیں۔

وزارت کیا ہم اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہونگے جبکہ مردم شماری کے تحفظات پر وزیراعظم اور وزراء سے بھی متعدد بار مل چکے ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مسائل کی وجہ حکمرانوں اور ریاست چلانے والوں کی کوتاہی ہے ، کے الیکٹرک کے لائسنس کی دوبارہ تجدید کی جارہی ہے دنیا بھر میں ایک سے زائد کمپنیاں کام کرتی ہیں کراچی کو بجلی کی فراہمی کیلئے ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس ملنے چاہئے۔

انکا کہنا تھا اس طرح کی کاروباری سرگرمی مثبت قدم ہے اس سے کراچی میں کاروبار کو فروغ ملے گا روزگار کے مواقع شہریوں کو میسر آئیں گے کراچی سے 50 فیصد ایکسپورٹ ہوتی ہے یہ شہر سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post