پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Total
0
Shares

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب نمائندوں کو مبارکباد دینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کورنگی ڈاکٹر افضل اوڈھو نے بھی شرکت کی۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید شیخ، صدر پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن حضرت کلام خان، مرکزی سیکریٹری اطلاعات حنیف اعوان، صوبائی سیکریٹری اطلاعات امیر علی دیناری ،صدر پی ایس 125 کوثر عابدی, صوبائی نائب صدر منارٹی ونگ پرویز حبیب نے کیک کاٹ کر تمام بلدیاتی الیکشن میں کامیاب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدے دارن اور کارکنان کے ساتھ پارٹی کے عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے لہذا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کردار نمایاں طور پر علاقہ مکینوں کے لئے ایک اہمیت کا حامل ہے۔

اس ضمن میںان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام زمیداران آپکے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہیں، آپ سب نے مل کر ڈسٹرکٹ کورنگی کی تمام ڈسپنسریز کو فعال کرنا ہے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post