لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا سٹی پولیس سے مقابلے کے بعد ہینڈ گرینیڈ و رائفل سمیت گرفتار، ایس ایس پی امجد حیات

Total
0
Shares

کراچی کے لیاری میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا گینگ وار کمانڈر فیصل ملا سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایس ایس پی امجد حیات  کے مطابق لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا سٹی پولیس سے مقابلے کے بعد ہینڈ گرینیڈ و رائفل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی امجد حیات نے بتایا گرفتار گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ ۔۔۔۔خوری اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے فیصل عرف ملا گینگ وار کے رکن وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے کہنے پر بلڈروں، تاجروں، دوکانداروں سمیت دیگر کاروباری شخصیات کو بھتہ کی پر چیاں دیتا تھا۔ملزم بھتہ نا دینے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکوں اور قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد رائفل بھی برآمد ہوئی۔

ملزم فیصل سال 2012 سے مذہبی جماعت کے یونٹ انچارج کے ساتھ رمضان اور ربیع الاول میں چندے کی رسیدوں کے زریعے چندہ جمع کرتا رہا ہے۔ملزم فیصل عرف ملا نے 2015 میں لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے گروہ میں شمولیت اختیار کی۔فیصل ملا اپنے شوٹروں اشفاق کیپٹن اور منور کے زریعے ہینڈ گرنیڈ کے حملے، ٹارگٹ کلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ وصولی کی وارداتیں کرواتا رہا ہے۔

ملزم فیصل عرف ملا وسیع اللہ کو اور ایاز زہری کے حکم پر دیوبند مسلک کے علماء سمیت سیاسی جماعت کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ملزم فیصل عرف ملا اولڈ سٹی ایریا میں مختلف تاجروں اور بلڈروں ہے بھتہ نا دینے پر قاتلانہ حملے بھی کرواتا رہا ہے۔

گرفتار ملزم فیصل عرف ملا کے خلاف دہشتگردی،قتل،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیئے گئے ہیںملزم اس سے قبل گرفتار نہیں ہوا تھا, ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post