پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما راشد ربانی کی تیسری برسی عقیدت اور احترام سے منائی گئی

Total
0
Shares

 پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنماء سابق سینیٹر راشد ربانی کے برسی کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 111 کے امیدوار ایڈووکیٹ رئیس غلام رضا بلوچ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ رئیس غلام رضا بلوچ نے کہا راشد ربانی مرحوم کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں راشد ربانی مرحوم ان جیالوں میں سے ایک تھے، جو پارٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے وہ ہمیشہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے فلسفے پر مرتے دم تک قائم رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی میں انکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر عظیم رہنماء مرحوم راشد حسین ربانی کی تیسری برسی نہایت عقیدت و احترام سے انکی رہائشگاہ پر منائی گئی ۔جس میں صوبائی صدر نثاراحمد کھوڑو،رضا ربانی صوبائی جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، سعید غنی میر کراچی مرتضی وھاب نجمی عالم پیپلز لائیرز فورم کراچی ڈویژن صدر سید ارشد حسین نقوی ضلع کیماڑی ویسٹ کی سینئر نائب صدر اماں زینت سمیت پارٹی قیادت و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post