پلانٹڈ احتجاج میں ڈائریکٹر اسکولز سکینڈری کے دفتر کے چند افسران اور نائب قاصد یونین کے کچھ لوگوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

Total
0
Shares

 محکمہ تعلیم اسکولز ایجوکیشن میں 22 سال کے بعد ڈائریکٹر پرائمری اور سکینڈری کی کاوشوں سے درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقی کے لئے اقدامات کئے گئے اور فروری کے مہینے میں ملازمین کے کمپیوٹر اور ٹائپنگ ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔

واضح رہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقی کے لئے کمپیوٹر ٹیسٹ لازمی ہیں۔

ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد ڈائریکٹر سکینڈری کے دفتر میں موجود چند کلرکس نے درجہ چہارم کی یونین کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ریکارڈ میں تبدیلی کی کوشش شروع کردی اور ڈائریکٹر پرائمری کے واضح احکامات، کئی خطوط لکھنے، اور ڈائریکٹر سکینڈری کی مسلسل تنبیہ کے باوجود پھی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر سکینڈری نے جب اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ترقی کے لئے لسٹ جاری کرنے کی کوشش کی تو مبینہ کرپٹ ملازمین نے آدھے ٹیسٹ نتائج سوشل میڈیا پر جاری کرکے ملازمین میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جس پر ڈائریکٹر سکینڈری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان نتائج کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ بھی کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سکینڈری میں موجود ایک سپرنٹنڈنٹ اپنی سایسی وابستگی کو بنیاد کر مسلسل افسران کو ڈرا دھمکا کر کام لیتا رہا ہے۔ اس حوالے سے جب ڈائریکٹر سکینڈری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ چند روز میں میرٹ پر ترقی کرنے والوں کی لسٹ کا اجراء کردیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post